علامت


Read Sunday School Story No. 6

علامت
آکاش نے ہاتھ میں ایک جھنڈا لہراتے ہوئے گھر میں چھلانگ لگائی اور خوشی سے کہنے گا کہ’’یہ دیکھو آج مجھے میری ٹیچر نے کیا دیا؟‘‘امی جان کچن سے باہر آئیں تو کہنے لگیں کہ’’یہ جھنڈا تو بہت خوبصورت ہے،کیا تمہیں اِس جھنڈے کا مطلب پتا ہے؟‘‘
آکاش نے بڑے فخر سے ہاں میں سر ہلایا اور کہنے لگا کہ’’یہ جھنڈاہماری آزادی کی علامت ہے‘‘
آکاش کی چھوٹی بہن مریم جو کہ پاس ہی بیٹھی تھی کہنے لگی کہ’’کاش! ایسا جھنڈا میرے پاس بھی ہوتا!!‘‘تو آکاش اُسے سمجھاتے ہوئے کہنے لگا کہ جب تم دوئم جماعت میں جاؤ گی تو تمہیں بھی ایسا جھنڈا ملے گا۔‘‘
اتنے میں امی جان نے مریم سے پوچھا کہ’’مریم تمہارا سویٹر کہاں ہے؟‘‘مریم نے جواب دیا ’’او۔ہو، آج پھر سے میں اپناسویٹر سکول میں ہی بھو ل آئی ہوں۔‘‘
امی جان نے ماتھے پہ تیوری چڑھاتے ہوئے کہا کہ’’کل میں تمہاری انگلیوں میں رسی باندھ دوں گی تاکہ تمہیں یاد رہے کہ سویٹر لے کر آنا ہے۔‘‘مریم نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’’کیا آپ کل واقعی ایسا کریں گی؟‘‘امی جان نے کہا کہ جی بالکل میں ایسا ہی کروں گی۔ اگلی صبح امی جان نے مریم کو دروازے پر روک لیاکہنے لگیں کہ اپنا ہاتھ آگے کرو اور پھر اُسکی چھوٹی انگلی پر رسی باندھ دی۔
مریم کہنے لگی کہ’’امی جان زیادہ زور سے نہ باندھیں۔‘‘امی جان نے کہا کہ میں یہ نہیں چاہتی کہ تمہاری سرکولیشن رُک جائے لیکن صرف یہ چاہتی ہوں کہ تمہیں یاد رہے کہ سویڑگھر لے کر آنا ہے۔‘‘
آکاش نے مریم سے کہا کہ ’’رسی ایک نشان ہے تاکہ تمہیں یادرہے کہ تم نے کچھ خاص کرنا ہے۔‘‘یہ سُن کر مریم نے خوشی سے امی جان کو چوما اور کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ آج میں سویٹر لانا نہیں بھولوں گی۔‘‘
پھر کچھ روز بعد چرچ میں آکاش نے پاسٹر صاحب کو عشائے ربانی کے بارے میں بات کرتے سُنا توواپسی میں بڑی خوشی سے کہنے گا کہ مجھے معلو م ہے کہ عشائے ربانی کا کیا مطلب ہے،’’جوس اور روٹی بھی ایک علامت ہیں بالکل جھنڈے کی طرح...‘‘فوراًہی مریم نے کہا کہ’’میری رسی کی طرح بھی...‘‘
پھر اچانک سے مریم نے پوچھا کہ جوس اور روٹی ہمیں کس بات کی یاد لاتے ہیں...؟؟
آکاش نے کہا کہ’’خداوند یسوع کی۔۔۔‘‘
ابو جان نے آکاش کی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا’’کہ بالکل ٹھیک،جوس ہمیں مسیح یسوع کہ خون کی اور روٹی ہمیں مسیح کے بدن کی یاد دلاتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ مسیح یسوع ہماری خاطر صلیب پر موا۔‘‘
امی جان نے بھی رضا مندی میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ’’یہ ہمیں اِس بات کی بھی یاد دلاتے ہیں کہ ہم اُس عظیم کام کے لئے خدا کا شکریہ اد ا کرتے رہیں۔‘‘
پیارے دوستوں! عشائے ربانی کی رسم ہمیں کلوری کے مُقام پریسوع مسیح کے مرنے کی یاد دلاتی ہے۔کبھی بھی اُس قیمت کومت بھولیں جو مسیح یسوع نے آپ کے گناہوں کی معافی کے لئے دی ہے۔

’’....میری یادگاری کے واسطے یہی کیا کرو۔‘‘
۱.کرنتھیوں۲۴:۱۱


No comments:

Post a Comment

Adbox

@templatesyard