گمراہی

Read Sunday School Story No.2

گمراہی



          ’’سب جلدی آئو پرستش کا وقت ہو گیا۔ 6:00 بجے کا وقت تھا لیکن اب06:20  ہو گئے ہیں ۔ جلدی آئو ہم سب مل کر خُدا کے نام کو جلال دیں ۔‘‘ روبن نے کہا۔
          سب دُعا کے لئے اکٹھے ہو گئے ’’ ثانیہ تم دُعا کرو پھر ہم دُعا میں آگے بڑھیں گے ۔۔۔‘‘ثانیہ نے دُعا کی اور سب نے مِل کر پرستش کی کلام پڑھا ۔
          رات کا وقت تھا سب بیٹھ کر بات چیت کر رہے تھے۔ اچانک روبن کو فون پر ایک ویڈیو ملی وہ بہت غور سے ویڈیو دیکھنے لگاجبکہ باقی سب بات چیت میں مصروف تھے ۔ روبن نے سب کو اپنی طرف مخاطب کیا ’’دیکھو! یہ ویڈیو کیسی ہے  یہ کوئی پاسٹر ہیں جو کہتے ہیں کہ فلاں تاریخ کو پہلَوٹھوں کے لئے مشکل کا وقت ہے ۔ یہ ایک وبا ہے اور اِس نے بتایا ہے کہ اپنے گھروں کے باہر اِس دن مَسح کیا ہوا تیل لگائیں جس طرح موسی کے دور میں جن لوگوں کی چوکھٹوں پر بَرے کا خُون لگا ہو گا وبا اِن کو ضرر نہ پہنچائے گی ۔۔۔‘‘
          ’’ابو پچھلے مہینے یہ سننے میں آیا کہ تین دن تک دُنیا بھر میں اَندھیرا رہے گا تو کیا واقعی ایسا ہو گا ۔۔۔؟‘‘ آئمہ نے ابو سے پوچھا۔
          ’’بیٹا!  مُجھے نہیںلگتا کہ ایسا ہو گا اب پتا نہیں کہ کیا ماجرا ہے  خُدا ہی بہتر جانے ۔۔۔‘‘
          ’’چلو سب سو جائو بہت وقت ہو گیا شیزی نے توصبح آفس بھی جانا ہے۔۔۔‘‘ ابو نے کہا۔
          شیزی ، ثانیہ ،اور آئمہ تینوں اپنے کمرے میں چلے گئے۔ثانیہ اِدھر اُدھر کروٹ بدل رہی تھی ۔ شیزی نے دیکھا اور اُس سے پوچھنے لگا ’’کیا ہوا ثانیہ تمہیں نیند نہیں آ رہی ۔۔۔؟‘‘کچھ دیر کی خاموشی کے بعدثانیہ نے کہا ’’ہاں بھائی مجھے اُن واقعات کا ذکر سُن کر نیند نہیں آ رہی کہ کیا ہو گا۔۔۔‘‘
          ’’ہاں میں بھی سوچ رہا ہوں کہ یہ کیا ماجرا ہے یہ کس طرح کی ویڈیو ہے۔ لیکن تم فکر نہ کرو اب سو جائو سب اچھا ہو گا ۔ شیزی نے کہا۔۔۔‘‘
          دوسرے روز سب معمول کے مطابق اپنے اپنے کام میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ اُس ویڈیو سے بھی بہت پریشان تھے۔شام کو سب نے مِل کر دُعا کی اور پھر کھانا کھانے کے بعد سب اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے ۔
          ’’ہم پاسٹر صاحب کو فون کرتے ہیں اور اُن سے اِس ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔۔۔‘‘وہ اِس میں ہماری رہنمائی کریں گے شیزی نے کہا۔’’ثانیہ جلدی سے بولی ہاں بھائی ٹھیک ہے۔۔۔‘‘ آپ پاسٹر صاحب کو فون کریں شیزی نے پاسٹر صاحب کو فون کیا۔
          ’’سلام پاسٹر صاحب ! کیا حال ہیں آپ کے؟
          ’’جی خُدا کا شکر ہے سب ٹھیک ہے آپ بتائیں کیسے فون کیا ۔۔۔؟ ‘‘پاسٹر صاحب نے پوچھا۔
          شیزی نے بڑی دھیمی آواز میں کہا  ’’میں نے کچھ بات کرنی تھی ۔۔۔‘‘
          ’’ جی ضرور بولیں۔۔۔‘‘
          اُس نے ویڈیو کے بارے میں بتایا اور اُس بات کا بھی ذکر کیا کہ یہ بھی سننے میں آیا ہے فلاں تاریخ کو تین دن تک دُنیا بھر میں اندھیرا رہے گا۔
          پاسٹر صاحب شیزی کی یہ بات سُن کر کُچھ دیر بالکل خاموش ہو گئے پھر اُنہوں نے کہا ’’مَیں آپ کی اِس بات سے حیران ہوں کہ آپ نے اِس بات کا کیسے یقین کر لیا آپ تو خُدا کے ساتھ چلنے والے شخص ہیں ۔پھر یہ سب کیوں ! آپ کو پتا ہے کہ خُدا کا وقت بہت ہی قریب ہے اور کلام میں لکھا ہے کہ اِن دِنوں میں جھوٹی افواہیں بھی بہت ہونگی جن کے بارے میں خُدا نے بتایا ہے کہ ہمیں اِن کا یقین نہیں کرنا ۔میں آپ کو ایک آیت بتاتا ہوں ۔ ملکِ مِصر کے سب پہلَوٹھے فرعون جو تخت پر بیٹھا ہے اُس کے پہلَوٹھے سے لے کر وہ لونڈی جو چکی پیستی ہے اُس کے پہلَوٹھے مَر جائیں گے۔ اور سارے ملکِ مِصر میں ایسا بڑا ماتم ہو گا جیسا نہ کبھی پہلے ہوا اور نہ پھر کبھی ہو گاٗ (خروج:  11: 5-06)۔آپ اِس آیت پر غور کریں کہ خُدا نے کہہ دیا تو پھر یہ بات اٹل ہے کیونکہ خُدا کے منہ سے نکلی ہر بات سچی اور برحق ہے پھر دیکھتے ہیں کہ نوح نبی نے جب کشتی بنائی خُدا نے چالیس دن چالیس رات بارش برسا کر اِن لوگوں کو ہلاک کیا جو کشتی سے باہر تھے اور کہا آئندہ میں دُنیا کو پھر کبھی اِس طرح پانی سے ہلاک نہیں کرونگا اور ایسا ہی ہے خُدا نے کبھی دُنیا کو اِس طرح ہلاک نہیں کیا میرا مطلب یہ ہے کہ خُدا جو کہتا ہے وہ ضرور کرتا ہے کیونکہ خُدا اپنے وعدوں کو کبھی نہیں بھولتا اور رہی بات تین دن کی تاریکی کی تو اُس کے لئے ضروری بات یہ ہے کہ ہمیں اِس دُنیا میں تین دِن کی تاریکی کی فکر کرنے کی بجائے اُس تاریکی کی فکر کرنی چاہئے جو مرنے کے بعد کی ہے۔ ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہئے۔ کہ ہماری آخرت تاریک ہے یا روشن؟ہمیں خُدا کے حُکموں پر عمل پِیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ خُدا کے کلام کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہئے تا کہ ہم اپنی آخرت کو بہتر بنا سکیں اور خُداوند کے جلال میں داخل ہو سکیں  وہاں تاریکی کا کوئی تصور نہیں ۔ وہاں صرف برے کے چہرے کا نُور ہی ہر طرف ہو گا جو بہت خوبصورت منظر ہو گا ۔لہٰذا ہمیں ہر روزخُدا کا پاک لہو اپنی زندگیوں میں مانگنا چاہئے زیادہ سے زیادہ کلام پڑھنا چاہئے تاکہ کوئی ہمیں گمراہ نہ کر سکے۔ٗٗ
          ’’ شکریہ پاسٹر صاحب اِن تمام باتوں کے لئے جو کہ نہایت تسلی بخش اور بابرکت تھیں۔ خُداوند آپ کو بہت برکت دے۔ آمین‘‘شیزی نے یہ کہتے ہوئے فون کال بند کی اور سب نے مِل کر خُداوند کا شکر کیا۔
 



1 comment:

Adbox

@templatesyard