کوئی آپ کو دیکھ رہا ہے

Read Sunday School Story NO. 2





کوئی آپ کو دیکھ رہا ہے!
تحریر:فریحہ  سلیم
امی جان نے کھا نے کی میز پر ٹینڈوں کا سا لن رکھا تو ارسلان کہنے لگا کہ
’’مجھے یہ سالن با لکل پسند نہیں کاش اس کی جگہ امی جان نے آج بر یا نی پکا ئی ہو تی ۔۔ْ‘‘
ارسلان کا چھو ٹا بھا ئی ریحا ن جو کہ پاس ہی بیٹھا تھااس نے بھی وہ سا لن کھا نے سے انکا ر کر دیا ۔امی جان ارسلان کوڈانٹتے ہوئے کہنے لگیں کہ
’’دیکھوتمہارے ایسا کہنے کی وجہ سے اب ریحا ن بھی یہ سالن نہیں کھائے گا۔۔۔‘‘
ارسلان غصے سے کہنے لگا کہ
’’یہ ہر بات میں میر ی نقل کیو ں کرتا ہے ؟‘‘
پھر کچھ دن بعد یو ں ہوا کہ ارسلا ن ٹی۔وی پر اپنے پسند ید ہ کا ر ٹو ن ڈوریمون(
doraemon)دیکھ رہا تھا۔ امی جان نے ارسلان سے کہا کہ وہ بازار سے کچھ سامان تو لا دے !ارسلان بڑ بڑا نے لگاکہ ایک توامی جان ہر کا م مجھے اسی وقت کہتی ہیں جب میں کھیل رہا ہوتا ہوںیاپھر ٹی ۔وی پر کچھ دیکھ رہا ہوتا ہوں۔اور پھر اسی غصے میں اس نے امی جان کو جواب دیا کہ
’’کیا میں کا رٹون دیکھنے کے بعد یہ سا ما ن نہیں لا سکتا؟‘‘
امی جان نے جواب دیا
’’ نہیں ارسلان ابھی یہ سامان لا کر دوبعد میں تم اکثر کام بھول جاتے ہو۔۔۔‘‘
ارسلان اُٹھا اور غصے سے امی جان کی طرف دیکھتا اور بُڑبُڑاتا ہوا سامان لینے کے لئے چلا گیا ۔ امی جان چو نکہ کام میں مصرو ف تھیں اسلئے وہ ارسلا ن کی آواز نہیں سُن پائیں۔تھوڑی دیر بعد امی جان نے ریحا ن سے کہا کہ
’’تمہارے کھلو نے بکھرے پڑے ہیں جلدی سے انہیں سمیٹ لو ۔۔۔‘‘
لیکن ریحان اپنے بستر پرآرام سے بیٹھا رہااُس پر امی جان کی بات کا کوئی اثر نہ ہوا۔امی جان نے دوبارہ غصے سے کہا
’’ریحان اُٹھ جاؤ اورکھلو نے سمیٹ لو ورنہ تمہیں مار پڑے گی۔۔۔‘‘
لیکن ریحان اپنے بھا ئی کے الفا ظ جو اُس نے کچھ دیر پہلے کہے تھے،دُہراتا ہوا بُڑ بُڑانے لگا اور امی جان کی طرف غصے سے دیکھنے لگا۔ ارسلان یہ سب کچھ دیکھ کر ڈر گیا اور اُسے احساس ہوا کہ اُس کے بھائی پر اُس کا کتنا غلط اثر ہوا ہے۔اور اُس نے ریحا ن کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ نہیں!ایسانہیں کرتے،اٹھواور جلدی سے امی جان کا کہا مانو اور دوبارہ کبھی ایسا مت کرنا۔
ارسلان کو اس بات پر بہت شر مند گی ہوئی ۔ اُس نے خود سے عہد کر لیا کہ وہ دوبارہ کبھی ایسا رویہ اختیار نہیں کرے گا جس سے اُ س کے بھائی پر یا کسی بھی دیکھنے والے پر غلط اثر ہو۔
کیا آپ ایسا کوئی کام کرتے ہیں جوآپ کے دیکھنے والوں کے لئے نقصا ن دہ ہے؟آپ کا رویہ ہر کام میں کیسا ہے؟ خدا چاہتا ہے کہ ہمارا رویہ دوسروں کے لئے ایک مثالی رویہ ہو۔اسلئے ہمیں ہر وقت اس بات کا خیا ل رکھنا چاہئے کہ ہم کیا بو لتے یا کیا کرتے ہیں۔کسی کے لئے گناہ کی وجہ نہ بنئے اور خدا سے دُعا کیجیے کہ وہ آپ کو دوسروں کے لئے اچھی مثال بننے میں مدد دے۔
ؓبائبل مقدس میں لکھا ہے
’’صرف یہ کرو کہ تمہارا چال چلن مسیح کی خو شخبر ی کے مو ا فق رہے۔‘‘
فلیپیوں
۲۷:۱

No comments:

Post a Comment

Adbox

@templatesyard