تحریر: فریحہ سلیم
دائم جب دوپہر کا کھا نا کھانے کے لئے میز پر بیٹھا تو اُس نے دودھ کے ڈبے پر ایک اشتہار دیکھا جس پر لکھا تھا ’’مفت،مفت،بالکل مفت! تفصیلا ت کے لئے ڈبے کے نیچے دیکھیں۔‘‘
دائم یہ اشتہار دیکھ کر بہت خوش ہوا اور دوڑتا ہوا اپنی ماں کے پاس گیا۔امی جان یہ دیکھیئے ویڈیوگیم بالکل مفت،ہمیں اِس کے لئے کوئی قیمت ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ جبکہ دُکان پر اِس کی قیمت ۵۰۰ روپے ہے۔
امی جان نے تولئے سے ہاتھ صاف کئے اور کہا لاؤ ذرا یہ ڈبہ مجھے دکھاؤاُنہوں نے ڈبے کو اُلٹا کر کے ساری معلو مات تفصیل سے پڑھی اور دائم سے کہنے لگیں کہ’’بیٹا!کیاتم نے غورکیاکہ اِس آرڈر فارم کے ساتھ تمہیں اور کیا بھیجنا ہوگا؟‘‘
دائم کہنے لگاکہ’’میرا خیال ہے اِس ویڈیو گیم کو خرید نے کے تین ٹیگ، ثبو ت کے طور پردینے ہوں گے۔اوہ ہو!اِس کا مطلب تو یہ ہے کہ مجھے پہلے تین دودھ کے ڈبے خریدنے پڑیں گے؟‘‘
یہ کہہ کر دائم نے ڈبے کو پھینک دیا اور مایوسی سے کہنے لگا’’یہ بالکل مفت تو نہیں ہے‘‘
لیکن امی جان نے دائم کو میز پر بیٹھایااور پیار سے سمجھانے لگیں کہ’’جب بھی کسی چیز کے مفت ہونے کی پیشکش کی جا تی ہے تو اُس کے لئے ہمیں پہلے کچھ خر ید نا پڑتا ہے۔دنیا میں صرف ایک ہی چیز ہے جو ہمیں بالکل مفت ملی ہے۔‘‘
دائم نے حیرانی سے پوچھا،’’وہ کیا ہے۔۔۔؟؟‘‘
امی جان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بیٹا! یہ نجات کا تحفہ ہے۔ابدی زندگی کا جو تحفہ خدا نے ہمیں دیا ہے وہ ہر ایک کے لئے بالکل مفت ہے ضرورت صرف اِس بات کی ہے کہ ہم اِس پیشکش کو قبو ل کریں۔‘‘
دائم نے خوشی سے کہا’’اور میںیہ ضرورت پوری کر سکتا ہوں،بلکہ میں یہ پہلے ہی پو ری کر چکا ہوں۔اور نجات کا تحفہ مجھے مل چکا ہے۔‘‘
کیاآپ نے کبھی خدا کے دیئے ہوئے اِس مفت تحفے کے بارے میں سنا ہے؟اِسے نہ تو آپ خرید سکتے ہیں اور نہ ہی کما سکتے ہیں۔لیکن آپکو صرف اسے قبول کرنے کی ضرو رت ہے۔یسوع مسیح نے آپ کی نجات کی قیمت ادا کر دی ہے۔
بائبل مقدس کا حوالہ:۔
رومیوں ۲۳:۶
ؔ ؔ ’’گناہ کی مزدوری موت ہے مگر خدا کی بخشش ہمارے خداوند مسیح یسوع میں ہمیشہ کی زندگی ہے۔‘‘


No comments:
Post a Comment